وفاقی حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ریپڈ ٹیسٹ کٹ کے استعمال کی منظوری دے دی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔ نئی کٹ کے استعمال سے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ 20 منٹ میں آجائے گا۔
اس ضمن میں جاری مراسلے کے مطابق منظورشدہ سرکاری و پرائیویٹ لیبارٹریز ہی نئی کٹ کے تحت ٹیسٹ کر سکیں گی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہائی رسک سیکٹر میں 20 فیصد پی سی آر ٹیسٹ اور باقی نئی کٹ سے ہوں گے، فیز ون کی کامیابی کے بعد نئی کٹ سے تمام پرائیویٹ لیبز پر ٹیسٹ کی سہولت ملے گی۔
نئی ٹیسٹ کٹ کے تحت 20 نومبر سے ٹیسٹ کیے جائیں گے، صوبائی حکومتیں عالمی ادارہ صحت سے منظور کمپنیوں سے نئی کٹ خریدیں گے۔
مراسلے کے مطابق نئے طریقے کار کے تحت ٹیسٹ کی قیمت کا تعین وفاقی اور صوبائی حکومتیں خود سے کریں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں پی سی آر سے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔
from صحت https://ift.tt/3p8Sdkb
https://ift.tt/35ekqyl
0 Comments