مہنگائی کنٹرول کے حکومتی وعدے وفا ہوئے نہ دعوے پورے ہوسکے،چینی اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
کوئٹہ کے نان بائیوں نے روٹی کی قیمت مزید بڑھانے کے لئے ہڑتال کردی
حکومت کی کارکردگی دعوؤں اور وعدوں سے آگے نہ بڑھ سکی،ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ جاری
آٹے کی اس روز روز کی بڑھتی قیمت نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا،مافیا تجوریاں بھر رہا ہےعوام کے لئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے
آٹے کی قیمت میں روزانہ کا اضافہ تو اپنی جگہ،ملک میں مجموعی طور پر بھی مہنگائی کا ایک طوفان ہے جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔
ہر شے عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہے،آلو پیاز ٹماٹر،سبزیاں دال کی قیمتیں سن کر گوشت خریدنے کا گمان ہونے لگتا ہے۔
دودھ دہی انڈے بھی پہنچ سے باہر ہونے لگے،پھل تو غریب کے لئے صرف دیکھنے کو ہی رہ گئے ہیں
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2Ttegnj
0 Comments