بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار، اینڈی ایم اے ضابطہ جاری کر دیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی دوسری لہرکے پیش نظرحکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ، سیکریٹری صحت اور چاروں صوبوں کے نمائندے بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیس سامنے آنے کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

اجلاس میں تمام صوبوں کو ایس او پیز اور ماسک پہننے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/35yZmkI

Post a Comment

0 Comments