بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پنجاب کی یونیورسٹِوں میں قرآن کو ترجمے کے ساتھ پڑھنا لازمی قرار دے دیا گیا

پنجاب کی یونیورسٹِوں میں قرآن کو ترجمے کے ساتھ پڑھنا لازمی قرار دے دیا گیا

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ تربیت ضروری ہے،جس کے لئے قرآن کو ترجمے کے ساتھ پڑھنے سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

سچ ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی یونیورسٹِوں میں قرآن کو ترجمے کے ساتھ پڑھنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے علماء کی کوششیں بھی قابل قدر ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ قرآنی تعلیمات پر صرف مدارس کا حق نہیں بلکہ تمام تعلیمی نظاموں کا ہے۔

تعلیم کے ساتھ تربیت بہت ضروری ہے اور اس کا سب سے بہترین ذریعہ قرآن کا باترجمہ پڑھنا ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3obeg9g

Post a Comment

0 Comments