مصوری میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ لاہور میں پاکستان کا سب سے بڑا آرٹ ہاؤس کھول دیا گیا ہے۔
آرٹ ہاؤس میں نوجوان اور سینئر مصوروں کے سیکڑوں فن پارے پیش کئے گئے ہیں۔
ریوائورز گیلری آرٹ ہاؤس میں مصوری کی مختلف اصناف کو ایک چھت تلے پیش کیا گیا ہے جس میں قدرت کے رنگ بھی ہیں اور رنگوں کے ذریعے انسانی احساسات کی خوبصورت ترجمانی بھی کی گئی ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ آرٹ ہاؤس کے ذریعے پاکستانی فن کو ایک جگہ جمع کرنے کی کاوش کی گئی ہے۔
اس گیلری میں مختلف صرف پاکستانی مصوروں کے کام کو یکجا کرنے کی کوشش کی ہے جو ہمیشہ یہاں آویزاں رہے گا۔
افتتاحی تقریب میں شریک مہمانوں نے کہا کہ آرٹ ہاؤس ایک شاندار تخلیق ہے اور خوبصورت مصوری ہمیشہ دلوں پر اثر کرتی ہے۔
اس آرٹ ہائوس میں مختلف مصوروں کی نمائشوں کا اہتمام باقاعدگی سے کیا جائے گا۔
ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے فن کے قدردانوں کا کہنا تھا کہ کہ ثقافتی رنگوں سے سجی یہ گیلری با ذوق لوگوں کے لئے آرٹ کا گہوارا ثابت ہوگی۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3muEzFQ
0 Comments