مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ان کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر ان کے شوہر کو گرفتار کیا۔
مریم نواز نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنی شوہر کی گرفتاری کی اطلاع دی اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک کی ایک ٹوئٹ بھی شیئرکی۔
Police broke my room door at the hotel I was staying at in Karachi and arrested Capt. Safdar.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 19, 2020
ذیشان ملک کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ویڈیو میں ہوٹل کے کمرے کا ٹوٹا ہوا لاک دکھایا گیا ہے۔
کراچی ہوٹل کا کمرہ توڑ کر کپٹین صفدر ,صاحب کو گرفتارکیا گیا pic.twitter.com/OksabWLDvp
— Zeshan Malik (@ZeshanMalick) October 19, 2020
مزار قائد پر کیپٹن صفدر کی جانب سے نعرے لگانے کی ویڈیو
گزشتہ روز پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے مریم نواز کراچی پہنچی تھیں جہاں مزار قائد پر کیپٹن صفدر نے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے لگوائے تھے جس کے بعد وفاقی وزرا نے اس اقدام پر مریم نواز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا
This is just not acceptable. The sanctity of Quaid’s Mazar disrespected by these criminals masquerading as politicians. pic.twitter.com/XD1w9ATC62
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) October 18, 2020
وفاقی وزیر علی زیدی نے مزار قائد پر نعرے بازی کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی اور کہا کہ یہ قابل قبول نہیں ہے، اس طرح مزار قائد کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے۔
بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اس معاملے پر مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانے پہنچے تھے تاہم ایک شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3knwOkk
0 Comments