وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے دنیا میں دنیا میں رسول کریم ﷺ جیساعظیم انسان کوئی نہیں۔
اسلام آباد میں قومی رحمت العالمینﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل میں عالمی سطح پر رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو رسول خداﷺ کی حیثیت کا علم نہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے فائدے کیلئے سیرت النبی ﷺ پر چلنے کا حکم دیا۔ مغرب میں بھی رسول کریمﷺپرکتابیں لکھی گئیں۔ آنحضرت ﷺ کی زندگی کا مطالعہ کرنے سے انکی عظمت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو دیکھ دیکھ کر لوگ لیڈر بن گئے۔ محمد ﷺ کا مطالعہ کرنے سے زندگی میں تبدیلی آئیگی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے آگے کا نہیں سوچا اس لیے دنیا وی مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ آنے والی نسلوں کے بارے میں نہ سوچنے سے موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے۔ ہمارے خطے میں گلوبل وارمنگ کے بہت برے اثرات ہیں۔ صورتحال پر قابو نہ پایا تو ہمارے دریاوَں میں پانی کم ہوجائے گا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3oD5UYl
0 Comments