امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روس، چین اور ایران امریکی انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ جو بھی ملک ایسا کرے گا اسے قیمت چکانا پڑے گی۔
ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان آخری صدارتی مباحثہ بیلمونٹ یونیورسٹی میں ہوا جس میں دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے الزامات لگائے۔
بائیڈن نے کہا ٹرمپ کو پتہ تھا کورونا خطرناک ہے مگر انہوں نے اسے چھپایا۔ ہم محفوظ انداز میں ملک کھول سکتے ہیں مگر احتیاطی اقدامات ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی عوام نہیں ٹرمپ افراتفری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ صدر ٹرمپ غیر ملکیوں سے ڈرنے والے شخص ہیں۔
ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار نے کہا کہ2لاکھ 20ہزارامریکی کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں اور مزید2لاکھ امریکیوں کے کورونا سے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ جو شخص ان اموات کا ذمہ دار ہے تو اسے صدر نہیں رہنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے پاس وبا کا مقابلہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ہم کورونا ٹیسٹنگ بڑھائیں گے، میں اس وبا کو ختم کروں گا۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم کورونا کے ساتھ جینا نہیں مرنا سیکھ رہے ہیں، جب کورونا آیا تو ٹرمپ نے کہا پریشان نہ ہوں کچھ نہیں ہوگا۔ میرے خیال میں یہ موسم سرما انتہائی سیاہ ثابت ہوگا۔
انہوں الزام لگایا کہ یہ صدر ٹرمپ ہیں جنہوں نے چین میں خفیہ اکاونٹ کھولے ہیں۔ میں نے22برس کے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ ٹرمپ نے ٹیکس گوشوارے نہیں دکھائے اور چھپا رہے ہیں۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3mh7xJ8
روس، چین اور ایران امریکی انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں، جوبائیڈن کا الزام https://ift.tt/2TgVcrY
0 Comments