وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور بلاتفر یق شفاف احتساب کا وعدہ پورا کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی۔ جس میں سیاسی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ اور بلاتفریق شفاف احتساب کا وعدہ پورا کریں گے کیونکہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پانچ سال کے لیے حکومت کا مینڈیٹ دیا ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حزب اختلاف جتنے مرضی چاہے جلسے کر لے حکومت قائم ہے اور قائم رہے گی لیکن ہم سیاسی مخالفین کی فساد اور انتشار کی سیاست کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بطور وزیر اعظم اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریں گے اور عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے جس کا حزب اختلاف انتظار کرے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور شفافیت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ عمران خان اصولوں کی سیاست کرتے ہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3dPXyru
0 Comments