بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

دبئی کا سفر کرنے والوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری

دبئی

دبئی حکام کی جانب سے دبئی کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی حکام کی جانب سے پاکستانیوں کو نئی ٹریول ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ صرف ان لیبارٹریز کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس قابل قبول ہیں جو دبئی حکام کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔

دبئی حکام نے کہا ہے کہ دبئی پہنچے والے مسافروں کے چغتائی لیبارٹری اور اسلام آباد ڈائیگنوسٹک سروس سے کرائے گئے کرونا ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہوں گے۔

نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق وہ لیبارٹریاں جو دبئی حکام کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں صرف ان سے کرائے گئے کرونا ٹیسٹ ہی دبئی ایئر پورٹ پر قابل قبول ہوں گے۔

یہ حکم نامہ پاکستان سے دبئی کی پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام ایئر لائنز پر لاگو ہوگا، اور حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

یاد رہے کہ رواں ماہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی، جس میں مسافروں کو کرونا کے حوالے سے 2 کیٹگریز (اے اور بی) میں تقسیم کیا گیا ہے۔

کیٹگری اے میں چین، جاپان، نیوزی لینڈ، سعودی عرب اور ترکی سمیت 30 ممالک کو شامل کیا گیا ہے، جہاں سے آنے والے مسافروں کو کرونا ٹیسٹ اور پی سی آر سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ جب کہ کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آئے مسافروں کو کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2HCNC93
دبئی کا سفر کرنے والوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری https://ift.tt/2JbcdSQ

Post a Comment

0 Comments