لاہور کا میگا پروجیکٹ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ مکمل ہوگیا،اورنج لائن میٹرو ٹرین آج چلے گی،وزیراعلیٰ پنجاب آج افتتاح کریں گے۔
زندہ دلان لاہوریوں کےلئے اچھی خبر آگئی،مقدموں،تنازعوں کے تمام سپیڈ بریکرعبور کرتے اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ33ماہ تاخیرسے پانچ سال بعدمکمل ہوگیا۔
وزیراعلی سردارعثمان بزدارآج افتتاح کریں گے،ٹرین علی ٹاؤن رائیونڈروڈسے ڈیراں گجراں تک27کلومیٹرسے زائدروٹ پر27سٹاپ کرےگی۔
40 روپے یک طرفہ کرایہ کیساتھ روزانہ اڑھائی لاکھ مسافرسستی اور آرام دہ سفری سہولت سے مستفید ہونگے۔
اورنج لائن ٹرین میں سفر کرنے والے شہری جہاں بروقت اپنی منزل پر پہنچیں گے، وہیں سفر کے دوران تاریخی مقامات کو بھی دیکھ سکیں گے،ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ٹرانسپورٹیشن کے جدید ماس ٹرانزٹ سسٹم کا آج افتتاح کردیا جائے گا۔
اورنج لائن میں بزرگوں ،معذوروں، خواتین اور بچوں کے بیٹھنے کےلئے خصوصی نشستیں رکھی گئی ہیں۔ٹرین کی ہر بوگی کو فائر سیفٹی سامان سے مزین کیا گیا ہے۔ ٹرین میں خودکار نظام سٹیشن کے حوالے سے آگاہی دیتا ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3dYEJCC
0 Comments