وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ماضی میں ذاتی مفادات کے لیے ملک کو لوٹا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹھگوں کا مقصد انتشار پھیلانا تھا جبکہ یہ عناصر کرپشن اور چوری کے تحفظ کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان سیاسی ٹھگوں نے ایف بی آر سمیت دیگر اداروں میں اپنے لوگ بٹھائے ہیں اور میریٹ کی دھجیاں بکھیر دیں۔ یہ عناصر اپنی لوٹ مار اور کرپشن کا تحفظ چاہتے ہیں انہوں نے نوجوانوں کے لیے کوئی پروگرام ترتیب نہیں دیا۔ یہ دو طبقات کی جنگ ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ یہ عناصر اپنی لوٹ مار اور کرپشن کا تحفظ چاہتے ہیں اور ان بنارسی ٹھگوں کے ٹولے کا مقصد پاکستان کو پیچھے دھکیلنا ہے۔ اس ملک میں جتنے بھی ادارے تھے انہیں بتدریج تباہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ان سیاسی رہنماؤں نے ذاتی مفادات کے لیے ملک کے وسائل کو لوٹا اور اداروں کو مفلوج کیا جبکہ 2018 کے انتخابات میں عوام نے ان عناصر کو مسترد کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کسی پارٹی کا نہیں بلکہ پاکستان کا منصوبہ ہے اور سی پیک کو لیڈ کرنے والا حکومت پاکستان کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف نے ملک کی بہتری کے لیے بنائے گئے نئے قوانین کو مسترد یکسر مسترد کیا اور حکومت کو پارلیمنٹ میں بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ یہ چاہتے ہیں کرپشن کی تعریف ان کی منشا کے مطابق ہو۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3o7cki2
0 Comments