فلپائن میں چھاپہ مارنے والے پولیس افسر کو لڑاکا مرغے نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن کی شمالی علاقے ثمر میں مرغوں کی غیر قانونی لڑائی میں چھاپہ مارنے والے پولیس افسر پر ایک لڑاکا مرغے نے حملہ کر دیا جس کے باعث مرغے کے پنجے میں لگے تیز دھار بلیڈ سے پولیس افسر کی شریان کٹ گئی۔
پولیس افسر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زیادہ خون بہہ جانے کے باعث پولیس افسر کی موت واقع ہو چکی تھی۔ مرغے کے پنجے پر لگے بلیڈ سے مرنے والے لیفٹیننٹ بولوک سین جوس ٹاؤن کے پولیس چیف تھے۔
مرغے کے بلیڈ نے پولیس افسر کی بائیں ران کو زخمی کیا تھا۔ واضح رہے کہ کرونا کے پیش نظر مقامی حکومت نے مرغوں کی لڑائی پر پابندی عائد کی ہوئی ہے تاکہ مجمع کے جمع ہونے سے بچا جا سکے جو کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔
پولیس افسر کرنل آرنل اپود کا کہنا تھا کہ جب اس واقعے سے متعلق مجھے معلوم ہوا تو یقین نہیں آیا کیونکہ یہ میرے 25 سالہ پولیس کیریئر کا پہلا واقعہ ہے جب مرغوں کی لڑائی کی وجہ سے ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا۔
چھاپے کے دوران مرغوں کی لڑائی کرانے والے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ بلیڈ لگے دو مرغے بھی قبضے میں لے لیے گئے۔
خیال رہے کہ فلپائن میں مرغوں کی لڑائی کے دوران ان کے پنجوں سے تیز دھار بلیڈ باندھے جاتے ہیں تاکہ یہ اپنے مخالف مرغے کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہوں اور یہ لڑائی ایک مرغے کے مرنے پر ہی ختم ہوتی ہے۔
فلپائن میں مرغوں کی لڑائی بہت مقبول مشغلہ ہے اور عمومی طور پر ان لڑائیوں میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے اور مرغوں کی جیت پر بھاری شرطیں لگائی جاتی ہیں۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/34AYyMX
لڑاکا مرغے کا حملہ، پولیس افسر ہلاک https://ift.tt/3e4ANA0
0 Comments