
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ اگر وہیکل رجسٹریشن کارڈ پر اس کے ختم ہونے کی تاریخ درج نہ ہو تو ایسی صورت میں وہیکل رجسٹریشن کی تجدید پر نیا کارڈ نکلوانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
محکمہ ٹریفک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر وہیکل رجسٹریشن لائسنس کی میعاد ختم ہوجائے تو ایسی صورت میں ابشر کے ذریعے آن لائن توسیع کرانا کافی ہوگی، نیا کارڈ نکلوانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
محکمہ ٹریفک نے انتباہ دیا کہ ٹریفک قانون کے تحت وہیکل رجسٹریشن میعاد ختم ہوجانے پر توسیع ضروری ہے، توسیع نہ کرانے پر 60 دن تک مہلت ہوگی، مہلت ختم ہونے پر فی سال سو ریال جرمانہ ہوگا۔
ٹریفک قانون کے مطابق ہر طرح کی گاڑیوں کے وہیکل رجسٹریشن کی میعاد تین برس ہے۔ اس سے کم مدت کے لیے بھی وہیکل رجسٹریشن کی جاسکتی ہے تاہم اس کی مدت ایک برس سے کم نہ ہو۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/34yJOgB
گاڑیوں کے مالکان کے لئے حکام کی اہم ہدایات جاری کر دی گئیں https://ift.tt/34A09Se
0 Comments