پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ یہ کے ٹو کے پہاڑوں پر چڑھ جائیں تو بھی این آر او نہیں ملے گا۔
پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے سے قبل تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم قائدین کا جوش و جذبہ ماند پڑ گیا ہے اور بلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم جلسے میں آنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم جلسے کے بجائے انتخابی مہم کو اہمیت دی اور کچھ دن بعد بلاول بھٹو ویڈیو لنک کے ذریعے بھی خطاب نہیں کریں گے۔ کوئٹہ جلسہ بنیادی طور پر محمود اچکزئی کا ہے۔
این آر او سے متعلق بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ کے ٹو کی پہاڑی پر چڑھ جائیں تو بھی انہیں این آر او نہیں ملے گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے ستمبر میں این آر او لینے کے لیے آخری ملاقات کی اور این آر او ملنے سے انکار پر انہوں نے پی ڈی ایم بنا لی۔
انہوں ںے کہا کہ میں دعویٰ سے کہتا ہوں نواز شریف کی سالگرہ 25 دسمبر کی نہیں ہے، نواز شریف سپنوں میں ہیں اور اب سپنوں میں ہی رہیں گے۔ جعلی ڈگریوں اور قطری خط کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کا ڈرامہ بھی سامنے آ گیا۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حقیقت میں نواز شریف کا کوئی سیاسی وجود نہیں رہا جبکہ مریم نواز کا وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کینہ، بغض اور غصہ ان کے لب و لہجے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی جدوجہد لندن جانے کے لیے ہے جبکہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ہی عوام کو سڑکوں پر نکال رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ حزب اختلاف کو سمجھایا ہے کہ کوئٹہ کے حالات بہتر نہیں ہیں۔ بلاول بھٹو نے کراچی میں نواز شریف کی تقریر نہ کرواکر اچھا کیا جبکہ آج بھی بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے خود کو پیچھے کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ رہ کر پیپلز پارٹی کی سیاست مزید خراب ہو گی۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3jtpFOr
0 Comments