بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سات دہائیوں سے جاری مظالم کے باوجود بھارت کشمیری عوام کا عزم توڑنے میں ناکام ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کے یوم سیاہ پر کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر اور یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا غیرقانونی قبضہ بین الاقوامی تنازعہ ہے۔

اس تنازعہ کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں میں ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یوم سیاہ کشمیرانسانی تاریخ کے ایک تاریک باب کو اجاگر کرتا ہے۔ 73 سال قبل بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر کے لوگوں پر زبردستی قبضہ کیا۔

ہندوتوا نظریے اور اکھنڈ بھارت ڈیزائن کا امتزاج علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سات دہائیوں سے جاری مظالم کے باوجود بھارت کشمیری عوام کا عزم توڑنے میں ناکام ہے۔

ہندوستان ریاستی دہشت گردی، بے گناہ کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل، آزادی اظہار رائے پر پابندیوں میں ملوث ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کے پرامن حل کے لئے کام کرے۔

انہوں نے کہا یہ واحد راستہ ہے جو جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنا سکتا ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج پیلٹ گنوں کااستعمال اورمکانات کونذرآتش کررہی ہے۔

بھارت ہرحربہ آزما کربھی کشمیری عوام کےخودارادیت کی جدوجہدکوختم کرنےمیں ناکام ہے۔ بھارت کی یکطرفہ کارروائیاں آرایس ایس سےمتاثرہندوتوا سوچ کی عکاسی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوتوانظریےاوراکھنڈبھارت ڈیزائن کا امتزاج علاقائی امن و استحکام کے لیےخطرہ ہے۔

یاد رہے کہ73 سال قبل 27 اکتبور 1947 کو بھارت نے اپن فوجیں کشمیر میں اتار کر قبضہ کر لیا تھا تو تاحال قائم ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت غاصبانہ قبضے کو تہتر برس مکمل ہوگئے ہیں اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2G2dVop

Post a Comment

0 Comments