بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ترک وزیر خارجہ کا 2 روزہ دورہ پاکستان ملتوی

ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ میولت چاواشولو کا 2 روزہ دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ، ترک وزیر خارجہ نے کل اسلام آباد پہنچنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولت چاواشولو کا 2 روزہ دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ فرانس،یونان اور کاراباخ تنازعات کے باعث ملتوی کیا گیا۔

ترک وزیر خارجہ نے کل اسلام آباد پہنچناتھا تاہم آئندہ دورے کی تاریخ کا اعلان جلد ہو گا۔

یاد رہے اس سے قبل بوسنیا کے صدر نے وفد میں شامل ایک وزیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دورہ پاکستان کو منسوخ کر دیا تھا، بوسنیا کے صدر نے 21اکتوبر سے پاکستان کا تین روزہ دورہ کرنا تھا تاہم بوسنیا کے صدرکے دور پاکستان کی نئی تاریخوں کا تعین جلد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے جبکہ کرونا کے خلاف کامیابی پر بھی بین الاقوامی سربراہان نے ملک کی تعریف کی اسی ضمن میں کئی اہم ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔

پاکستان کی مہلک وائرس کے خلاف پالیسی کی عالمی ادارہ صحت بھی تعریف کرچکا ہے، رواں سال دورہ کرنے والے عہدیداران سے کرونا سمیت عالمی سیاست پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3juXBdy
ترک وزیر خارجہ کا 2 روزہ دورہ پاکستان ملتوی https://ift.tt/2HCAbGa

Post a Comment

0 Comments