عید میلادالنبی کے موقع پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے صوبہ سندھ اور اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کیلئے ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ سندھ میں ایک روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نےامن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پابندی لگائی جس کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری کیا گیا۔
صحافیوں، بزرگ خواتین اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
کراچی میں بارہ ربیع الاول کے حوالے سے سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پانچ ہزار سے زائد افسران اور اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔
ریپڈ رسپونس فورس کی چھ کمپنیاں ڈیوٹی سرانجام دیں گی اور اسنائپرز کے ذریعے مرکزی جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی۔
کراچی میں مرکزی جلوس3بجے سہ پہر نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے امیرجماعت اہلسنّت پاکستان کراچی علامہ سید شاہ عبدالحق قادری ودیگر علماءمشائخ و قائدین اہلسنّت کی قیادت میں برآمد ہوگا۔ جلوس کی نگرانی پولیس کے سپرد ہوگی۔
علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں سے بھی چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ کراچی میں جلوس کے پیش نظر ٹریفک کا متبادل پلان جاری کردیا گیا ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2JjXbKB
0 Comments