
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 20 اگست کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہدورے پر 20 اگست کو چین روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ جس میں سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا اور سی پیک، لداخ اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بات ہوگی۔
شاہ محمود چینی صدر شی جن پنگ کے متوقع دورہ پاکستان پر بھی گفتگو کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا تعین کیا جارہا ہے۔
کورونا کے تناظر میں چین کے صدر پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہوں گے۔ چینی صدر کے دورے کے دوران خطے میں بدلتی صورت حال پر بھی اہم امور زیر غور آئیں گے۔
چینی صدر کے دورے کے دوران سی پیک کے لیے مزید سرمایہ کاری کا اعلان ہوگا، ان کا پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب بھی متوقع ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3iXJJZw
0 تبصرے