لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی، وزیر صحت کی تنزلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن اور وزیر صحت ڈاکٹر ڈیوڈ کلارک
وزیر صحت عوام کو لاک ڈاؤن کر کے خود سیر کو نکل گئے تصویریں وائرل ہونے پر عوام سے معافی مانگ کر استعفیٰ وزیر اعظم کو بھیج دیا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر نیوزی لینڈ کے وزیر صحت کی تنزلی کردی گئی۔

اوروں کو نصیحت خود میاں فصیحت، لوگوں کے لئے صحت کے حوالے سے قوانین و ضوابط بنانے والے نیوزی لینڈ کے وزیر صحت خود اپنی صحت کے دشمن بیٹھے۔

ڈاکٹر ڈیوڈ کلارک لوگوں کو لاک ڈاؤن سے متعلق احکامات دینے کے بعد خود فیملی کے ہمراہ سیر پر نکل گئے تھے ڈیوڈ کلارک کی فیملی کے ساتھ گھومنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیر صحت نے معافی مانگ لی۔

وزیر صحت نے خود کو بے وقوف قرار دے کر وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کواستعفیٰ بھیج دیا وبائی صورت حال کی وجہ سے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا بلکہ تنزلی کر دی گئی۔ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد ڈیوڈ کلارک کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2xZ70rO
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی، وزیر صحت کی تنزلی https://ift.tt/2UQAPUo

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے