کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ نہ ہونے کا خدشہ ظاہر، امریکی ماہر نے تفصیلاً بتادیا

کورونا وائرس
متعدی امراض کے امریکی ماہر نے رواں برس کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کے مشیر صحت، وہائٹ ہاؤس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے رکن اور امریکا کے قومی ادارہ برائے الرجی اور متعدی امراض کے سربراہ ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے ایک امریکی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ غالب امکان ہے کورونا وائرس موسمی نوعیت اختیار کرلے گا کیوں کہ عالمی سطح پر اس کی مکمل بیخ ممکن نظر نہیں آتی۔

ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا تھا کہ اس سال پوری دنیا سے کورونا وائرس وبا کا خاتمہ مشکل نظر آتا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ زکام کے اگلے موسم میں یہ وبا امریکا میں ایک بار پھر سر اٹھا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وبا کے دوبارہ پھیلنے کے خدشات کے باعث امریکا میں اس کے مقابلے کی پہلے سے بہتر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس میں ویکسین کی تیاری، طبی آزمائش اور علاج معالجے کے دیگر طریقوں پر تحقیق بھی شامل ہے

انتھونی فاؤچی نے خبر دار کیا کہ جن امریکی ریاستوں میں تاحال عوام کو گھروں تک محدود کرنے کے اقدامات نہیں کیے گئے ہیں وہ پورے ملک سے بڑھ کر خود کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

واضح رہے امریکا میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں روز بہ روز بڑھتی جارہی ہیں۔



from صحت https://ift.tt/2x5O62c
https://ift.tt/34fWqsn

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے