کورونا وائرس: کویت میں پہلا مریض ہلاک

 کورونا وائرس
خلیجی ملک کویت میں کورونا وائرس سے پہلا مریض ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی وزارت صحت کے ترجمان نے ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت کی تصدیق کردی۔ البتہ مرنے والے مریض کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں حالیہ دنوں کورونا وائرس کے مزید 62 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 479 ہوگئی ہے۔ جبکہ آج کویت میں مہلک وائرس سے پہلا مریض ہلاک ہوگیا۔

وزیرصحت باصل الصباح کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے 11 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 93 ہوگئی۔ خیال رہے کہ مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے کویت میں بھی سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

13 مارچ سے تاحکم ثانی سفری پابندیاں بھی عائد کی جاچکی ہیں۔ حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی اور تفریحی مقامات پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ کویت نے جان لیوا کورونا وائرس کے نقصانات کم کرنے کے لیے ریلیف پروگرام جاری کردیا گیا جس کے تحت سرکاری پابندیوں سے متاثر ہونے والے کمپنیوں کو سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3bNuoXN
کورونا وائرس: کویت میں پہلا مریض ہلاک https://ift.tt/349rsC9

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے