کورونا وائرس: کویت حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

کورونا وائرس
کویت نے جان لیوا کورونا وائرس کے نقصانات کم کرنے کےلیے ریلیف پروگرام جاری کردیا جس کے تحت سرکاری پابندیوں سے متاثر ہونے والے کمپنیوں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت کی کابینہ نے چین سے پھیلنے والے ہلاکت خیز وائرس کورونا کے نقصانات کو کم کرنے کےلیے ریلیف پروگرام جاری کرنے کردیا، مذکورہ پروگرام کے تحت ان اداروں کی معاونت کی جائے جو پابندیوں کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔

حکومت نے چھوٹی کمپنیوں کے مالکان کو ریلیف پروگرام کے تحت معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کے نقصان کی بھی تلافی کی جاسکے۔

کویتی حکومت ریلیف پروگرام کے ذریعے متاثر ہونے والے ملازمین کے نقصانات کو کم کرنا چاہتی ہے جس کےلیے انہیں اشیاء صرف اور طبی ضروریات کا سامان و ادویہ اصل قیمت میں فراہم کی جائے گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ان مالکان اور ملازمین کو طویل مدتی قرضے آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کویت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، ریاست میں ابھی تک کورونا وائرس 317 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس میں سے 81 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2UF1L9D
کورونا وائرس: کویت حکومت نے بڑا اعلان کر دیا https://ift.tt/2X3SMAm

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے