
کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 55 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4004 تک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب
پنجاب میں آج بروز پیر کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد2,004 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ صوبے میں 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں، اس طرح صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں آج کورونا کے مزید 86 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2004 ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 15 ہے۔
2004 cases of #coronavirus have been identified in Punjab till 9am today. 86 new #Covid_19 infections have been detected since 9pm yesterday. 726 Zaireen, 539 people associated with Raiwind, 49 prisoners and 690 common citizens have been infected with #Covid_19 in Punjab. pic.twitter.com/ZLOugPm4nQ
— PDMA Punjab Official (@PdmapunjabO) April 7, 2020
صوبے میں نئے کیسز کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کی۔
سندھ
سندھ میں آج کورونا کے مزید 54 کیسز سامنے آئے اور ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی جس کی بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 986 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: شہرقائد میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق،متاثرین میں خاتون ڈاکٹر بھی شامل
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے نئے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
The following information is relevant to assess the situation of #COVIDー19 in Sindh as of 7th April at 8 AM:
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) April 7, 2020
Total Tests 10,223
Positive Cases 986
Recovered Cases 269
Deaths 18
In the last 24 hours, 16 people have recovered from corona in Sindh
مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں مزید 16 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 269 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا میں آج کورونا وائرس کے مزید 95 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک ہلاکت بھی ہوئی جس کی تصدیق وزیر صحت تیمور خان کی جانب سے کی گئی۔
وزیر صحت کے مطابق صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 ہوگئی ہے جب کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کرم سے تعلق رکھنے والا 70 سالہ مریض انتقال کرگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے جب کہ شہر میں ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 83 ہوگئی ہے۔
بلوچستان
بلوچستان میں آج بروز منگل کورونا کے مزید 10 کیسز سامنے آئے ہیں جو پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔
صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 202 ہوگئی ہے جب کہ اب تک ایک ہی ہلاکت ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس، بلوچستان حکومت کی لاک ڈاون میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع
دوسری جانب صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 60 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ جام کمال نے کی۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں پیر کو کورونا کا صرف ایک کیس سامنے آیا جس کے بعد گلگت بلتستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 211 تک جا پہنچی ہے۔
گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 15 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر اسامہ شہید
خیال رہےکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں آج اب تک کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جو پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 253 ہوگئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا بیان
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ ماسک کی قلت ہیلتھ ورکرز کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: ماسک کی قلت ہیلتھ ورکرز کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، عالمی ادارہ صحت
ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ کرونا سخاوت، یکجہتی اور ناقابل یقین کاموں کو بھی جنم دے رہا ہے،چندممالک نے طبی اور غیرطبی ماسک استعمال کرنے پر زور دیا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3e2Gqyo
0 تبصرے