
دنیا بھر میں کورونا کے خلاف جنگ جاری،دولاکھ چھیاسی ہزارچار سو ترپن افراد وائرس کوشکست دینے میں کامیاب ہو گئے،چین کے اقدامات وبا کے خلاف جنگ میں امید کی کرن،چوبیس گھنٹے میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ دنیا بھر میں تیرہ لاکھ چھیالیس ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہیں،چہترہزار سات سو بیاسی لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
امریکا سمیت یورپی ممالک میں بدستور حالات معمول پر نہ آسکے دن بہ دن مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکا میں مرنےوالوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تین لاکھ اڑسٹھ ہزار زیر علاج ہیں۔ اسپین میں کورونا سے تیرہ ہزار تین سو اکتالیس افراد چل بسے۔ اٹلی میں سولہ ہزار پانچ سو تئیس جان کی بازی ہار گئے۔ فرانس میں وائرس سے مزید آٹھ سو تینتیس افراد کوچ کر گئے۔
جاپان میں کورونا کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہےکہ عالمی وبا یورپی یونین کو درپیس اب تک کا سب سے بڑا چیلنج ہے،حکومت معاشی مدد کو تیار ہے۔ سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لوفوین نےشہریوں کو ہلاکت خیر وبا سے ممکنہ تباہی سے خبردار کر دی۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2xdIRO3
دنیا بھر میں کورونا کے خلاف جنگ جاری، 293,617 افراد وائرس کو شکست دینے میں کامیاب https://ift.tt/3aRh84m
0 تبصرے