
پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے آج مزید ہلاکتوں کے بعد تعداد 31 ہوگئی جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2291 تک جا پہنچی ہے۔
پنجاب
پنجاب میں آج جمعرات کورونا وائرس سے مزید ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے تاہم صوبائی حکومت نے اب تک ہلاکت کی تصدیق نہیں ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس سے نمٹنے لیے کوئی دوائی استعمال نہیں ہوئی نہ کی جاسکتی ہے، ڈاکڑ یاسمین راشد
پنجاب میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے مزید 137 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 845 ہوگئی جبکہ ایک شخص جاں بحق بھی ہوا۔
سندھ
محکمہ صحت کی سمری کےمطابق سندھ میں آج اب تک کورونا وائرس کے 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 743 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 700 سے تجاوز
کراچی میں کورونا سے جانبحق ہونے والوں کے لیے نیا قبرستان بن گیا
کراچی کے علاقے بن قاسم میں ایک نیا قبرستان بنایا گیا ہے جہاں کرونا سے مرنے والے شہریوں کو دفنایا جائے گا، یہ قبرستان 80 ایکڑ پر محیط ہے، جہاں پہلے شخص کی تدفین بھی کر دی گئی ہے جو کرونا وائرس کا مریض تھا جن کا دو دن قبل انتقال ہوا تھا اور ان کی عمر 74 سال تھی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے 5 قبرستان مختص کیے گئے تھے، جن میں محمد شاہ، مواچھ گوٹھ، کورنگی، اورنگی ٹاؤن گلشن ضیا اور سرجانی کے قبرستان شامل تھے۔
خیبر پختونخوا
سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطبق صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 276 ہوگئی ہے،
مزید پڑھیں: کورونا وائرس، 85 ہزارفیس ماسک خیبر پختونخوا کے قرنطینہ سنٹرز کےلیےروانہ
کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے 2 مریضوں میں سے ایک کا تعلق بنوں اور ایک کا نوشہرہ سے ہے۔
صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کی جانب سے ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔
بلوچستان
بلوچستان میں آج کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثروں کی مجموعی تعداد 169 ہو گئی ہے۔
اسلام آباد
آج اسلام آباد میں مزید 4 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 62 ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں جس کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 187 ہوگئی ہے۔
ادھر گلگت بلتستان کے محکمہ اطلاعات نے علاقے میں کورونا سے ایک اور ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
Latest Coronaupdate!
— Information Department Gilgit-Baltistan (@IDGB_Official) April 2, 2020
Total #COVID19 cases in GB: 183
Recovered: 06
Expired: 03
Discharged from Quarantine: 228#togatherwecan #letsfightcorona
محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے مطبق 228 افراد کو قرنطننہ کلیر کر کے گھروں کو بھیج چکے ہیں۔
آزاد کشمیر
سرکاری پورٹل مطابق کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2xGj9le
0 تبصرے