اسلام آباد کے باسیوں کیلئے اہم اعلان، ایزی پیسہ سے متعلق کونسی حکمتِ عملی تیار؟ اہم خبر جانیئے

 اسلام آباد انتظامیہ نے ایزی پیسہ، جاز کیش، اور یو پیسہ کی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے
کورونا لاک ڈاوْن کے سبب مشکلات کا سامنا کرنے والے صارفین کی سہولت کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے ایزی پیسہ، جاز کیش، اور یو پیسہ کی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق صارفین کی آسانی کے لیے رقم کی ترسیل والی دکانیں ہفتے میں تین دن 12 سے شام 4 بجے تک کھلی رہیں گی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ہفتے میں تین روز کے لیے ایزی پیسہ، جاز کیش، اور یو پیسہ شاپس کھلی رکھنے کا فیصلہ بینکوں سے رش ختم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق مہینے کی آخری اور شروع کی تاریخوں میں شہریوں کو رقوم بھیجنی ہوتی ہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2WVDYn1

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے