اغوا کیس میں اہم پیشرفت، دعا منگی نے کیا اہم انکشاف

دعا منگی
کراچی سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی نے عدالت میں شناخت پریڈ کے دوران ملزمان کی شناخت کر لی ہے۔

ملزمان زوہیب قریشی اور مظفر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کو دیگر لوگوں کے درمیان کھڑا کیا گیا تھا۔

دعا منگی نے ملزمان زوہیب قریشی اور مظفر کو شناخت کرلیا۔ لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ زوہیب قریشی اور مظفر نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے اغوا کیا۔

پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ مزید تفتیش اور معاملے کی جڑ تک پہنچنے کیلئے دونوں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت پر پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

خیال رہے کہ دعا منگی کیس کے دو مطلوب ملزمان کو پشاور سے اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے تاہم وہ واردات کے بعد پشاور فرار ہو گئے تھے۔ کراچی میں واردات کے دوران ملزمان نے ایک نوجوان حارث شیخ کو زخمی بھی کیا تھا۔

 



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2wBMUU9

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے