ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نمازجنازہ میں درجنوں لوگ جاں بحق ہو گئے لیکن کیسے؟

 نمازجنازہ
امریکی ڈرون حملے میں شہید ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 35افراد جاں بحق جبکہ پچاس کے قریب زخمی ہوگئے۔

قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ مختلف مقامات پر اداکی جارہی ہے۔

تاہم تدفین سے قبل ان کی آخری نماز صوبہ کرمان میں ان کے آبائی گاوں اداکی جارہی تھی جہاں لاکھوں افراد جمع تھے۔

تاہم غیر ملکی میڈیا کے مطابق اچانک وہاں بھگدڑ مچ گئی اور اس دوران تین درجن کے قریب افراد جاں بحق جبکہ 48زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا نے ایرانی سرکاری ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھگدڑ اس وقت مچی جب جنازہ جاری تھا۔

اس سے قبل ان کی نماز جنازہ تہران میں اداکی گئی تھی جہاں دس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی تھی۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2T13Lsi
ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نمازجنازہ میں درجنوں لوگ جاں بحق ہو گئے لیکن کیسے؟ https://ift.tt/2uqCO74

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے