بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

رانا ثناءاللہ کے مسائل ہیں کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، رہائی ملتے ہی اور کہیں سے بلاوہ آ گیا

رانا ثناءاللہ کے مسائل ہیں کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، رہائی ملتے ہی اور کہیں سے بلاوہ آ گیا
مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کے مسائل ہیں کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، رہائی ملتے ہی اور کہیں سے بلاوہ آ گیا۔

نیب نے ن لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں آج دوپہر تین بجے طلب کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ کے خلاف نیب نے آمدن سے زائداثاثوں پر تفتیش کا آغاز کر دیاہے اور اسی سلسلے میں آج انہیں طلب کر لیا گیاہے ، ن لیگی رہنما کے خلاف فیصل آباد میں انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کروانے کے الزام پر تحقیقات بھی شروع کی گئی ہیں۔نیب کا الزام ہے کہ سابق وزیرقانون پنجاب نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے فیصل آباد میں انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کرواکہ من پسند افراد کو فائدہ پہنچایا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ رانا ثناءاللہ حال ہی میں منشیات سمگلنگ کیس میں پانچ ماہ سے زائد جیل میں رہے تاہم چند دن قبل ہی ان کی ضمانت منظور ہوئی تھی اور وہ جیل سے رہا ہوئے ۔ وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو بھی رانا ثناءاللہ کی رہائی پر عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وضاحت بھی کی تھی ۔



from پاکستان
https://ift.tt/2QgRIVR

Post a Comment

0 Comments