
امریکہ کے 70سے زائد شہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ،مظاہرین بینرز اٹھائے سڑکو ں پر نکل آئے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے 70سے زائد شہروں میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کئے گئے ، امریکی شہری بینرز اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے ، بینرز پر ”عراق سے باہر نکلو، عراق پر بمباری مت کرو“کے نعرے درج تھے ۔
واضح رہے کہ امریکہ نے عراق میں ڈرون حملہ کرکے ایران کی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو شہید کردیا تھا جس پر ایران نے امریکہ سے بدلہ لینے کااعلان کیاہے جبکہ دنیا بھر کی طرح امریکی عوام کی جانب سے بھی اس حملے کی مذمت کی جارہی ہے ۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/36nFRLq
امریکا کے اپنے ہی شہری بڑی تعداد میں ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، سخت نعرہ بازی https://ift.tt/2trtRtN
0 تبصرے