وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں پناہ گاہ کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے افتتاح کے موقع پر پناہ گاہ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور دیگر لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان بھی جاری کیا ہے۔
اسد عمر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ فیصل آباد میں پناہ گاہ کے دورے پر کھانا کھانے کا موقع ملا، وزیراعظم اور مجھے دونوں کو آلو گوشت بہت پسند آیا۔
فیصل آباد میں پناہ گاہ کے دورے پر کھانا کھانے کا موقع ملا. وزیراعظم اور مجھے دونوں کو الو گوشت بہت پسند ایا. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ وزیراعظم ہاؤس سے بہتر پکا ہوا ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 3, 2020
وفاقی وزیر نے مزید لکھا وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ کھانا وزیراعظم ہاؤس سے بھی بہتر پکا ہوا ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2szdwTN
0 Comments