بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

اب سب بغیر ویزہ سعودی عرب جا سکیں گے، مگر کیسے؟ سعودی حکومت کا بڑا اعلان، عوام میں خوشی کی لہر

سعودی حکومت
سعودی حکام نے بغیر ویزہ ریاست میں داخلے کی اجازت دے دی, ایک دورے کے دوران مملکت میں 90 روز تک قیام کی اجازت ہوگی۔

سعودی حکام نے امریکا، برطانیہ اور شینگن ممالک کے ویزوں کے حامل افراد کو بغیر ویزہ ریاست میں داخلے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شعبہ سیاحت کے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شینگن ممالک، امریکا اور برطانیہ کے ویزوں کے حامل افراد سیاحت کی غرض سے سعودی عرب میں بغیر ویزے کے داخل ہوسکتے ہیں چاہیں وہ کسی بھی ملک کے رہائشی ہوں۔

مذکورہ ذرائع نے عرب ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ تجارتی اور سیاحتی ویزوں کے حامل افراد کو مملکت پہنچنے پر فوری طور پر ویزے کے حصول کی اجازت ہوگی۔

سعودی حکام کی جانب سے تمام فضائی کمپنیوں کو یہ ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ جس افراد کے پاسپورٹ پر مذکورہ ممالک کا ویزہ ہو، انہیں بغیر ویزہ سعودی عرب آنے کی اجازت ہے لیکن اس کی دو شرائط ہیں۔

پہلی شرط یہ ہے کہ مذکورہ ممالک کا ویزہ سعودی ہوائی اڈے، بندرگاہ یا بری سرحدی چوکی پہنچنے اور دورہ مکمل کرنے تک مؤثر ہو۔

دوسری شرط یہ ہے کہ مذکورہ ممالک کا ویزہ لینے والے کے افراد کے پاسپورٹ پر کم از کم ایک بار اس ملک میں داخلے کی مہر لگی ہوئی ہو۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ برس 27 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ نئے ویزا نظام کے تحت دنیا بھر سے سیاحوں کے استقبال کا آغاز کر رہا ہے۔

اس نظام کے تحت سیاحوں کے لیے ایک سال کا ویزا نکلوانا ممکن ہوگا جبکہ انہیں ایک دورے کے دوران مملکت میں 90 روز تک قیام کی اجازت ہوگی۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/36tSN24
اب سب بغیر ویزہ سعودی عرب جا سکیں گے، مگر کیسے؟ سعودی حکومت کا بڑا اعلان، عوام میں خوشی کی لہر https://ift.tt/2u7hOBX

Post a Comment

0 Comments