
چار اعلیٰ عہدیداروں کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ عدالت نے ثبوتوں اور ریکارڈز کی بنیاد پر مقدمے کا بڑا فیصلہ سنا دیا۔ تہلکہ خیز خبر آگئی۔
متحدہ عرب امارات میں چار اعلیٰ عہدیداروں کو غبن کے الزام میں قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
اماراتی میڈیا کے مطابق ریاست راس الخیمہ کی کرمنل کورٹ نے انویسٹمنٹ اتھارٹی کے چار اعلیٰ عہدیداروں پر خردبرد کا الزام ثابت ہونے پر مجرمان کو قصور ٹہرا دیا۔ عدالت نے سابق سی ای او راس الخیمہ انویسٹمنٹ اتھارٹی اور موجودہ سی ای او راکین جیوریجا پراپرٹی ڈویلپرز سمیت 4 آفیشلز کو 36 ملین درہم جرمانے کے ساتھ ساتھ 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے مجرمان کو غبن کرنے کے جرمان ملازمتوں سے بھی فوری طور پر برطرف کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس ہائی پروفائل کیس سے متعلق عدالت نے خصوصی سیشنز کیے جو طویل دورانیے پر محیط تھے اور تمام دستیاب ثبوتوں اور ریکارڈز کی بنیاد پر مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ سزا پانے والے چاروں مجرمان مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2MTU8Yw
4 اعلیٰ عہدیداروں کو سزا مگر کیوں؟ عدالتی فیصلے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، ملک میں تہلکہ مچ گیا https://ift.tt/39HfZfl
0 تبصرے