بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

عمران خان کے بدترین سیاسی مخالف بھی ان پر کرپشن کا الزام لگانے میں ناکام رہے ہیں، فردوس عاشق

عمران خان کے بدترین سیاسی مخالف بھی ان پر کرپشن کا الزام لگانے میں ناکام رہے ہیں، فردوس عاشق
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعاتونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت دیانت دار پبلک آفس ہولڈرز بلا خوف وخطر عوامی مفاد میں فیصلے کرسکیں گےاور اپنی قانونی ذمہ داریاں انجام دیں سکیں گے، اس سے گورننس مزید فعال،معیشت مستحکم اور تجارتی ماحول ساز گار ہوگا۔

تفصیلات کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایسے سرکاری ملازمین کے خلافضرور کارروائی ہوگی جنہوں نے طریقہ کار کی غلطیوں یا محکمانہ نقائص سےذاتی مفادات حاصل کئے ہونگے،اختیارات کا ناجائز استعمالکرتے ہوئے اثاثہ جات میں بے پناہ اضافہ رکھنے والے پبلک آفس ہولڈرزکارروائی سے ہرگز مبرا نہیں ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم عمرانخان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے، نیب کا کام میگا کرپشنسکینڈلز کے خلاف کارروائی عمل میں لانا ہے اور یہ کام نیب اور بھی قوت سے انجام دے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بدترین سیاسیمخالف بھی ان پر کرپشن کا الزام لگانے میں ناکام رہے ہیں اور رہیں گے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2QwxyWF

Post a Comment

0 Comments