بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

آئی جی کراچی نے کیا بوسیدہ عمارتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ, اہم خبر سامنے آگئی

آئی جی کراچی کا بڑا فیصلہ
ايڈيشنل آئی جی کراچی نے تمام ڈی آئی جیزاور ايس ايس پيز کو حکم دے ديا ہے کہ کراچی ميں زون کے حساب سے بوسیدہ عمارتوں کی فہرست بنا کر ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کی جائے۔

کراچی میں پیر کو رنچھوڑلائن میں مخدوش عمارت زمین بوس ہونے کے بعد حکام بالا نے ایکشن لے لیا ہے۔

 

ايڈيشنل آئی جی کراچی نے تمام ڈی آئی جیزاور ايس ايس پيز کو حکم ديا ہے کہ مخدوش عمارتوں کی فہرست اور ريکارڈ متعلقہ محکموں اورسيکيورٹی برانچ ميں بھی بھيجی جائے۔

 

اس حوالے سے ايڈيشنل آئی جی کراچی نے سختی سےعمل کرنےکی ہدايت کردی ہے۔ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ رنچھوڑلائن واقعے سے قبل بھی پوليس نےفوری رسپانس کيا اور فلیٹ مکینوں کی مدد کی اور عمارت خالی کروائی۔

واضح رہے کہ پیر کو کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں 6 منزلہ رہائشہ عمارت صبح ٹيڑھی ہونے کے بعد دوپہر 2 بجے زمین بوس ہوگئی تھی۔ عمارت کے بجلی اور گيس کے کنکشن بھی کاٹ دئيے گئے تھے ۔ 15 سال پہلے بننے والی عمارت ميں ميں 21 فليٹ تھے۔

عمارت ميں مقيم لوگوں کا کہنا ہے کہ سال 2014 ميں لگنے والی آگ سے عمارت کا سريا گل چکا تھا، بلڈرز سے کئی بار رابطہ کيا لیکن وہ نہ آيا۔

 



from پاکستان
https://ift.tt/39qDdX9

Post a Comment

0 Comments