بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

شاہ محمود قریشی نے نیب ترمیمی آرڈینینس کے حوالے سے بڑا بیا دی ڈالا، اپوزیشن کی صفوں میں بے چینی پھیل گئی

شاہ محمود قریشی
نیب قوانین میں اصلاحات کامطالبہ بہت پراناتھا،انتقامی کارروائی کیلئے نیب کے استعمال کاتاثردرست نہیں،شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے متعلق بیان میں کہاہے کہ نیب قوانین میں اصلاحات کامطالبہ بہت پراناتھا،ایک عوامی تاثریہ تھانیب قوانین میں اصلاح کی ضرورت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیب اپنی کارروائی اورتفتیش میں مکمل آزاد ہے۔

نیب کوانتقامی کارروائی کیلئے استعمال کرنے کا تاثردرست نہیں،مالی معاملات کی تفتیش کی نوعیت دہشت گردی کی تفتیش سے مختلف ہوتی ہے،ٹیکس سے متعلق امور کی تفتیش کیلئے الگ مہارت کی ضرورت ہوگی،ایک ادارے کے پاس مہارت نہیں ہوتی،مختلف اداروں کی خدمات لی جاتی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کامزیدکہناتھا کہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے تجاویزسامنے رکھی ہیں،مسودے کوپارلیمنٹ کے سامنے رکھاجائےگا،اپوزیشن کی تجاویز مثبت ہوئیں توکھلے دل سے قبول کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کوقانونی نقائص سے فائدہ پہنچا،کئی مقدمات میں نیب کی شہادتیں نامکمل تھیں،وزیر خارجہ نے کہاکہ بعض مقدمات میں استغاثہ کے دلائل کمزورتھے،انتقامی کارروائی کیلئے نیب کے استعمال کاتاثردرست نہیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/2MEMtgw

Post a Comment

0 Comments