چلو چلو روہڑی سے لاس اینجلس چلو، جاننے کیلئے دیکھئے ویڈیو

سوشل میڈیا پر روہڑی سے لاس اینجلس جانے والی ٹرین کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو کہ ممکنہ طور پر روہڑی کے اسٹیشن پر بنائی گئی ہے جسے دیکھ کر ہنسی کا ایک طوفان برپا ہو گیاہے تاہم اب اس پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی رد عمل جاری کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں روہڑی اسٹیشن سے ایک ٹرین نکلتے ہوئے دکھائی دیتی ہے جس کے ایک ڈبے پر لگی ڈیجٹیل اسکرین پر پاکستانی شہر کے نام کی بجائے امریکی شہر ” لاس اینجلس ” لکھا دکھائی دے رہا ہے یعنی اس کا مطلب یہ ظاہر ہوتاہے کہ یہ ٹرین ” لاس اینجلس “ جارہی ہے ۔یہ ویڈی سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے تاہم اب اس پر شیخ رشید نے بھی رد عمل جاری کر دیاہے ۔

{youtube}kyO_EXNE5J4{/youtube}

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹرائز ٹرین تھی اور لوگ شرارت بھی کرتے ہیں، سوشل میڈیا کا دور ہے، اللہ نے چاہا تو ہم لاس اینجلس بھی جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی ریل سے محبت ہے کہ خشکی پر چلنے والی ٹرین کو برف پر دکھا رہے ہیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/2o75CPi

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے