بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات

 بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر نے دہشت گردی اور دیگر جرائم میں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر پاکستانی سفارتی عملہ بھی موجود رہا۔

دہشت گرد کلبھوشن جادیو سے ملاقات کیلئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ پہنچے تو کچھ دیر بعد بھارتی سفارتخانے کی گاڑی ڈپٹی ہائی کمشنر کو چھوڑ واپس چلی گئی، اس موقع پر کلبھوشن جادیو تک قونصلر رسائی کا شیڈول بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا، شیڈول میں کلبھوشن سے ملاقات ،وقت ،طریقہ اور مقام و دیگر تفصیلات شامل ہیں۔

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی کلبھوشن جادیو سے ملاقات کے موقع پر پاکستانی سفارتی عملہ بھی موجود تھا، پاکستان نے ویانا کنونشن اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے دہشت گردی اور دیگر جرائم میں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو قونصلر رسائی دی ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2jR0Seh

Post a Comment

0 Comments