بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

امریکی صدر کا ایران کے متعلق بہت بڑا فیصلہ، چین کے ساتھ بھی معاشی جنگ پر غور، آخر اچانک یہ سب کچھ کیوں؟ جان لیں اس خبر میں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر حسن روحانی
امریکی صدر نے ایران سے پابندیاں اٹھانے سے انکار کردیا ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چینی کمپنیوں کو امریکی اسٹاک ایکسچینج کی فہرست سے خارج کرنے کے امکان پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر عائد کی گئی پابندیاں نہیں اٹھائے گا،ایران نے مذاکرات کے لیے پابندیاں اٹھانے کی شرط عائد کی ہے مگر ہم تہران کی اس شرط کوقبول نہیں کریں گے۔

امریکی صدر نے پابندیاں اٹھانے کے بدلے میں ایرانیوں سے ان کے ملنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ چینی کمپنیوں کو امریکی اسٹاک ایکسچینج کی فہرست سے خارج کرنے کے امکانات پر غور کررہی ہے،یہ اقدام چین میں امریکی سرمایہ کاری کو محدود کرنے کی کوششوں کا حصہ ہوگا۔

امریکا کی جانب سے یہ غور وفکر چین کے ساتھ معاشی جنگ اور چین کے ایران میں بڑی معاشی سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2m3wXka
امریکی صدر کا ایران کے متعلق بہت بڑا فیصلہ، چین کے ساتھ بھی معاشی جنگ پر غور، آخر اچانک یہ سب کچھ کیوں؟ جان لیں اس خبر میں https://ift.tt/2mBzZMZ

Post a Comment

0 Comments