بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس
توقع ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آج نیویارک میں بند کمرے کا اجلاس ہو گا۔ یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بھارتی فیصلے سے مقبوضہ علاقے میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔

پولینڈ کی سفیر جونا ورونیکا نے جو اگست کے دوران سلامتی کونسل کی صد رہیں ، بتایا کہ سلامتی کونسل میں آج ہونے والے اجلاس میں جموں و کشمیر کی صورتحال پر غور کیاجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس بلانے کی درخواست چین نے کی تھی جو سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی صدر کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے ایک خط پہنچایا تھا جس میں سلامتی کونسل کا اجلاس پیرکو بلانے کی درخواست کی گئی تھی۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2Z8ZDd5
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس https://ift.tt/2OUSbhR

Post a Comment

0 Comments