
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ مودی سرکارنے گزشتہ کئی روزسے نہتے کشمیریوں پرعرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے، کرفیو اور کریک ڈاؤن کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی پہلے سے زیادہ بڑھا ہے، نام نہاد جمہوریت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔ پیلٹ گنزکی گولیاں بھی کشمیری عوام کی آ زادی کی تحریک کو نہیں دبا سکیں، بھارت نے بین الا قوامی قوانین اور انسانی حقوق کو جوتے کی نوک پر رکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار کے خون آشام ہاتھ معصوم کشمیریوں کے لہو سے رنگے ہوئے ہیں، عالمی برادری کو انسانی المیے سے بچنے کے لیے کشمیری عوام کا ساتھ دینا ہو گا، اس اہم مسئلے پر دنیا کی مزید خاموشی کسی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتی ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ عالمی برادری کا امتحان ہے کہ وہ امن کا ساتھ دے گی یا پھر جارحیت پسند مودی سرکار کا، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ہمارے ہیں اور ہم کشمیر کے، کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2MyYjul
0 تبصرے