مسئلہ کشمیر پر آج سلامتی کونسل کا اجلاس ہونے جارہاہے جو کہ پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے کیونکہ اس مسئلے پر قومی سلامتی کا اجلاس 50 سال بعد ہونے جارہاہے جبکہ اس سے قبل 1971 میں موضوع زیر بحث آیا تھا تاہم اب کئی ممالک کے بعد جنوبی افریقہ نے بھی مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا…
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی افریقی ہم منصب ڈاکٹر نالیڈی پنڈور سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال سے آگاہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے افریقی ہم منصب کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں موبائل، انٹرنیٹ اور مواصلات کے تمام ذرائع بند ہیں۔انہوں نے ڈاکٹر نالیڈی کو بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر آئینی اقدامات سے خطے کا امن تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ کو سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط کے مندرجات سے بھی آگاہ کیا۔
جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ نے اس ساری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ساری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ڈاکٹر نالیڈی پنڈور نے کشمیر کی صورتحال پر اپنے پارلیمنٹیرینز سے رابطہ کر کے پارلیمنٹ سے متفقہ قرارداد لانے کا عندیہ بھی دیا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2TBfADN
0 Comments