دنیا بھر سے تقریباً بیس لاکھ مسلمان حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لئے آج (ہفتہ) میدان عرفات میں جمع ہورہے ہیں۔
وہ مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے اور ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔ عازمین میدان عرفات میں غروب آفتاب تک اپنے قیام کے دوران فریضہ حج کی قبولیت کی دعائوں اور قرآنی آیات کی تلاوت میں مشغول رہیں گے۔ غروب آفتاب کے بعد وہ مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں وہ نصف شب تک قیام کریں گے اوراس دوران مغرب اورعشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کرنے کے بعدعبادت خداوندی میں مصروف رہیں گے۔
سعودی عرب میں مسجدالحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی سالانہ تقریب ہوئی، جہاں لاکھوں اہلِ ایمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جمع ہیں۔ نئے غلاف کی تیاری پرسترلاکھ ریال لاگت آئی ہے ،اوراس کی تیاری میں چھ سوستر کلو خالص ریشم،ایک سو بیس کلوسونا اورا یک سو کلو گرام چاندی استعمال کی گئی ہے۔ غلاف کعبہ جسے کسوا کہا جاتا ہے، ہرسال 9 دوالحج کو وقوف عرفہ کے دن تبدیل کیا جاتا ہے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/31njX86
مسجدالحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی سالانہ تقریب، عازمین ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے https://ift.tt/2KoI6W4
0 Comments