بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے بھارت کو للکارا

ہارورڈ یونیورسٹی اور کشمیری سیاست دان شاہ فیصل
ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے بھارتی حکومت کو ہارورڈ کے طالب علم اور سیاست دان شاہ فیصل سمیت مقامی رہنماؤں کی رہائی کے لیے خط لکھ دیا ہے، شاہ فیصل کو دہلی ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے سری نگر میں قیدکیا گیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں مقبوضہ کشمیر میں لگائی گئی پابندیوں اور مقامی رہنماؤں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں استحکام کے لیے جمہوری اور پُرامن طریقوں کا استعمال کیا جائے۔

سیاست دان شاہ فیصل کو 14 اگست کے روز دہلی کے ایئرپورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد سری نگر ہوٹل میں بنائے گئے قید خانے میں منتقل کیا گیا ہے۔ شاہ فیصل نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اسے کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ’دن دہاڑے ڈکیتی‘ اور ’بہت بڑی غداری‘ قرار دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اب آپ کے پاس دو ہی راستے ہیں یا بھارتی حکومت کے پِٹھّو یا پھر علیحدگی پسند بن جاؤ۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2KRob1c
ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے بھارت کو للکارا https://ift.tt/2TG9Mc5

Post a Comment

0 Comments