سفارتی امور کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی نمائندہ تہمینہ جنجوعہ نے پیر کے روز اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال سمیت اہم سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے۔
انہوں نے خصوصی نمائندہ کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر جنیوا میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور عالمی برادری کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں۔
تہمینہ جنجوعہ نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی رہنمائی میں پاکستان کے وسیع تر قومی مفاد کیلئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2L91J3R
0 Comments