بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پاکستان کی کابل میں شادی کی تقریب میں گھناؤنے بم حملے کی شدید مذمت

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ڈاکٹر محمد فیصل
پاکستان نے کابل میں شادی کی ایک تقریب میں گھناؤنے بم حملے کے دوران شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہاکہ ہم بے گناہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ہلاک شدگان کی مغفرت اور حملے میں شدید زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعاگو ہیں۔

ترجمان نےکہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے جو پورے خطے کےلئے مشترکہ خطرہ ہے اور ہمیں مل کر اسے شکست دینا ہوگی۔

مزید پڑھئے: کابل دھماکہ: 63 افراد ہلاک اور 182 سے زائد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک شادی ہال میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 63 افراد ہلاک اور 182 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی ہال میں تقریب جاری تھی کہ اچانک خودکش دھماکا ہو گیا ،دھماکے میں 63 افراد ہلاک اور 182 سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2z9O4Uc

Post a Comment

0 Comments