مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارت ردعمل سے خوفزدہ ہے۔ مودی حکومت نے پانچویں روز بھی وادی میں کرفیو نافذ کئے رکھا ہے۔ کشمیریوں کا کہنا ہے کہ قابض مودی سرکار نے تاریک وقتوں میں دھکیل دیا ہے۔ حریت رہنماؤں سمیت سینکڑوں کشمیری گرفتار کئے گئے ہیں۔ بیس سے زائد حریت رہنماؤں کو کشمیرسے باہر آگرا جیل بھیج دیا گیا ہے۔
کشمیر کے چپے چپے پرمسلح فوجی تعینات ہیں۔ شہریوں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ خاردار تاروں کی وجہ سے پیدل چلنا بھی نا ممکن ہے۔ مودی سرکار نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد احتجاج کے ڈر سے کشمیر کو سنگینوں سے سائے میں لاک ڈاون کر دیا ہے۔
انٹرنیٹ، موبائل فون سروس اور لینڈ لائن سمیت تمام مواصلاتی نظام مکمل بند ہے۔ تاہم بھارتی حکومت عوام کے غم و غصے کو نہیں روک سکی۔ مختلف علاقوں میں کشمیری نوجوان رکاوٹیں توڑتے ہوئے سڑکوں پر نکل کربھارت کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2YCReiz
0 Comments