اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور خطے میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کا مصالحانہ کردار خوش آئند ہے، وزیراعظم عمران خان نے جس طرح دنیا میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا، قوم کو اس پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی اقدامات اور کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے، سلامتی کونسل کے اجلاس سے بھارتی دعوے کی نفی ہوئی کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے، بھارت یک طرفہ اقدامات سے حقائق تبدیل کرسکتاہے اور نا ہی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتا ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بھارتی ناانصافیوں اور کشمیریوں پر ظلم کا مقدمہ ہر فورم پرپیش کرتے رہیں گے، ہر فورم پر بھارت کو اس کے ظلم و بربریت کا آئینہ دکھائیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، آزادی کی صبح تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔
from پاکستان
https://ift.tt/2ZfDgPb
0 Comments