بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پاکستان کا ہر فرد مسئلہ کشمیر پریک زبان ہے، 14 اگست بطور یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا

پاکستان کا ہر فرد مسئلہ کشمیر پریک زبان ہے: شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقدمہ کشمیر سلامتی کونسل میں پہنچنے سے پہلے کشمیریوں کی آواز وہاں پہنچنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر دوبارہ سلامتی کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کشمیریوں کے ساتھ ہے، پاکستان کی سیاسی قیادت مسئلہ کشمیر پر ایک نظرآنی چاہیے، ہم میں اختلافات ہیں لیکن مسئلہ کشمیر پر ہم ایک ہیں، متفقہ قرارداد سے دنیا کو پیغام چلا گیا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی متحد ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا میں جہاں جہاں کشمیری ہیں ان کو پیغام دینا چاہتا ہوں، پاکستان نے اپنا یوم آزادی مسئلہ کشمیر سے منسوب کردیا ہے، پاکستان میں 14 اگست بطور یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ 14اگست کو پورے ملک میں ایک ہی آواز سنائی دے گی کہ کشمیر بنے گا پاکستان، انہوں نے کہا کہ جب پاکستان میں ایک ہی آواز اٹھے گی تو دنیا اس کا نوٹس لے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سے باہر رہنے والوں سے گزارش ہے کہ ان کا امتحان ہے، انہوں نے آواز نہ اٹھائی تو خون کی ہولی والی بات حقیقت بن جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکا مقدمہ مضبوط کرنے کے لیے کشمیریوں کو آواز بلند کرنی ہوگی، مقدمہ کشمیر سلامتی کونسل میں پہنچنے سے پہلے کشمیریوں کی آواز وہاں پہنچنی چاہیے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2H2aFqc

Post a Comment

0 Comments